26 جنوری 2015 - 07:16

نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر پر بوکوحرام گروہ نے قبضہ کرلیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے اتوار کے روز کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے صوبے بورنو کے شہر مونگانو پر قبضہ کرلیا- نائیجیریا کے اس اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہنے کے بعد نائجیریا کے فوجی اس شہر سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے- موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوکوحرام گروہ نے شہر مونگانو میں ایک فوجی ٹھکانے پر بھی قبضہ کرلیا ہے- یہ شہر، صوبے بورنو کے صدر مقام مایدوگوری سے ایک سو سینتیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے- اس سے قبل نیوز ایجنسیوں نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ افراد کے ہلاک اور ستّائیس کے زخمی ہونے کی رپورٹ دی تھی- نائیجیریا میں بوکوحرام گروہ کے حملوں سے اس ملک کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے- واضح رہے کہ القائدہ سے وابستہ یہ تکفیری گروہ، نائیجیریا کے شمالی علاقوں پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کررہا ہے-

.......

/169